واشنگٹن: امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی ناسا کے ماہرین نے زمین سے کیورسٹی کی خرابی دور کرنے میں مصروف مریخ پر بھیجے گئے روبوٹ کیوروسٹی کے کمپیوٹر میں خرابی کے بعد تجربات روک دیئے ۔
ناسا کے ماہرین زمین سے خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے کہا ہے کہ کیوروسٹی کوعارضی طورپرسیف موڈ میں رکھا گیا ہے اور زمین سے اس کے کمپیوٹرکے نقص کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
کیوروسٹی کے کمپیوٹرمیں بجلی کے نظام میں گڑبڑ ہوئی ہے۔
سائنسدان بیک اپ کمپیوٹرکے ذریعے مسئلے کوحل کرنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے توقع ظاہرکی ہے کہ جلد ہی کیوروسٹی کے معمول کے آپریشن کوبحال کردیا جائے گا۔
ملتان: ایئرکنڈیشنڈ کا زیادہ استعمال نہ صرف جلدی امراض بلکہ توانائی کے ضیاع کا سبب بھی بنتا ہے۔
لندن کے ایک تحقیقاتی ادارے کے ماہرین کی حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق زیادہ وقت ایئرکنڈیشنڈ کی ٹھنڈک میں گزارنے سے جلدی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ اس سے توانائی بھی ضائع ہوتی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اے سی کی ٹھنڈک جلد کی قدرتی نمی کو ختم کر کے اسے خشک کر دیتی ہے جو آہستہ آہستہ جلد کی اندرونی تہوں تک پہنچ کر مختلف جلدی امراض کا باعث بھی بنتی ہے۔
ماہرین کے مطابق پانی کی کمی کے باعث جلد پر جھریاں پڑ جاتی ہیں جبکہ ایئر کنڈیشنڈ رومز سے باہر گرم ماحول میں آنے سے بھی جلد پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جلدی امراض سے بچنے کیلئے اے سی کا کم سے کم استعمال کیا جائے جو کہ توانائی کے ضیاع کو بھی روکنے میں معاون ثابت ہو گا۔
اگر ان حالات میں جلد خشک ہو جائے تو موسچرائزنگ کریموں کا استعمال کرنا چاہئے یا معالج سے فوری رابطہ کرنا چاہئے تا کہ ان مرض کو جلد کی تہوں تک جانے سے روکا جا سکے۔
کراچی: ملائیشیا کی بڑی جامعات میں سے ایک یونیورسٹی ، ممتاز پاکستانی سائنسداں ڈاکٹر عطاء الرحمان کےنام پر ایک تحقیقی ادارہ قائم کرے گی۔
واشنگٹن: امریکہ میں دنیا بھر میں دس لاکھ سے زائد کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے والے کمپیوٹر وائرس کی تخلیق اور اسے پھیلانے کے سلسلے میں تین افراد پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔