سال 2012، یورپی ممالک شدید معاشی بدحالی کا شکار
فرینکفرٹ: یورپین سینٹرل بینک (ای سی بی) نے کہا ہے کہ 2012 کے دوران یورپی ممالک اور ان کے مالیاتی ادارے شدید معاشی بدحالی کا شکار رہے۔
ای سی کا کہنا ہے کہ اس دوران سب سے زیادہ اثر فرانس اور لگسمبرک پر پڑا جن کے229 بینک دیوالیہ پن کا شکار ہو چکے ہیں جس میں لیگزمبرگ کے 124 اور فرانس کے 105 بینک شامل ہیں۔
گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ای سی بی کا کہنا تھا کہ یورپ بھر میں کل 474 مالیاتی ادارے بحران کا شکار ہوئے جو تمام مالیاتی اداروں کا6 فیصد بنتے ہیں تاہم سب سے زیادہ معاشی گراوٹ چیکوسلواکیہ میں رہی جو 30 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق مالیاتی اداروں میں سینٹرل بینک سمیت تمام کمرشل بنکس، سیونگ بنکس، ڈاکخانے اور کریڈٹ یونینز شامل ہیں جن میں تنزلی کی شرح موجودہ 6 فیصد کے مقابلے میں 2011ء کے دوران صرف 5.3 فیصد تھی۔
