اسپین میں بیروزگاری کی شرح 26.6 فیصد تک پہنچ گئی
میڈرڈ: اسپین میں بے روزگاری کی شرح 26.6 فیصد ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بدھ کو یورپی یونین کے محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اسپین میں بے روزگاروں کی تعداد بڑھ کر 61 لاکھ 57 ہزار ہوگئی ہے جس کے لحاظ سے بے روزگاری کی شرح 26.6 فیصد ہوگئی ہے۔
ماہ اکتوبر 2012ء میں بیروزگاری میں 4 فیصد اضافہ ہوا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 25 سال سے کم عمر نوجوانوں کی بڑی تعداد روزگار سے محروم ہے۔
یاد رہے کہ یورو زون ممالک میں بے روزگاری کی شرح 11.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ تین ماہ کے دوران بے روزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا اور یہ شرح بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
یورپی یونین نے اسپین کی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ بے روزگاری کی شرح میں کمی کیلئے سیاسی حکمت عملی اپنائی جائے اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
