ویڈیوز

More on This Link

Popular News

توقیر صادق ابوظہبی سے گرفتار


اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انٹرپول کی مدد سے سابق چئیرمین اوگرا توقیر صادق کو ابوظہبی سے گرفتار کر لیا ہے۔
 یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے انیس دسمبر کو توقیر صادق کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس کے بعد ایف آئی اے نے انٹرپول کی مدد سے توقیر صادق کے ریڈ وارنٹ جاری کئے تھے۔
سابق چئیرمین اوگرا توقیر صادق پر مبینہ طور پر اسی ارب روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔
توقیر صادق کا تقرر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت دوران ہوا تھا۔
جبکہ سلیکشن بورڈ میں اس وقت کے وزیر پانی و بجلی اور موجودہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، موجودہ سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی اور وفاقی سیکریٹری ظفر محمود شامل تھے۔

Posted by Unknown on 20:40. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for توقیر صادق ابوظہبی سے گرفتار

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive