ویڈیوز

More on This Link

Popular News

شاہ رخ جتوئی کی دبئی میں موجودگی کی تصدیق


کراچی/لاہور: شاہ زیب قتل کیس کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی دبئی میں ہے لیکن متحدہ عرب امارات حکومت اسے گرفتار کرنے کی جلدی بازی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔
ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ میں معاملے پر مکمل ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے اب تک شاہ رخ کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں حکومتوں کے درمیان مکمل کوآرڈینیشن کے بعد دبئی پولیس چند گھنٹوں میں ہی اسے گرفتار کر سکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اب تک پاکستان نے انٹرپول کے ذریعے یو اے ای کو محض ایک درخواست ہی بھیجی ہے۔
انٹرپول کے دنیا بھر میں پھیلے دفاتر کو روزانہ اس طرح کی درخواستیں موصول ہوتی ہیں، جس کے بعد مقامی حکام ہی کسی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہیں۔
ایک ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای حکام نے تحریری طور پر شاہ رخ کی دبئی میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع نے یو اے ای کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ شاہ رخ کا نام یو اے ای کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای حکومت کو کسی قسم کی جلدی نہیں ہے  اور وہ اس حوالے سے اپنے مرضی سے کارروائی کریں گے۔
خیال رہے کہ دبئی پولیس نے باضابطہ طور پر میڈیا پر بتایا تھا کہ انہوں نے شاہ رخ کو حراست میں نہیں لیا کیوں کہ ان کی گرفتاری کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔

Posted by Unknown on 20:41. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for شاہ رخ جتوئی کی دبئی میں موجودگی کی تصدیق

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive