ویڈیوز

More on This Link

Popular News

ہندوستان، خلائی مشن اکتوبر تک روانہ کرے گا


نئی دہلی: ہندوستان مریخ پر زندگی کے آثار کی تلاش کیلئے اپنا مشن آئندہ اکتوبر کے وسط تک روانہ کرے گا۔
یہ بات مشن کے انچارج جے این گوسوامی نے انڈین سائنس کانگریس کے موقع پر ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے بتایا کہ خلائی مشن ساڑھے پانچ کروڑ کلو میٹر کا سفر طے کر کے مریخ کے گرد مدار تک پہنچے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ خلائی مشن مریخ کی سطح سے 500 کلومیٹر دور رہ کر گردش کرتے ہوئے معلومات حاصل کرے گا۔
گوسوامی نے مزید بتایا کہ اس مشن پر چار ارب 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
واضح رہے کہ ہندوستانی مشن نے مریخ پر تحقیق کیلئے وہ پہلو متعین کئے ہیں جن پر ابھی تک کسی ملک نے تحقیق نہیں کی۔

Posted by Unknown on 03:06. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for ہندوستان، خلائی مشن اکتوبر تک روانہ کرے گا

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive