ویڈیوز

More on This Link

Popular News

کراچی: کل سے ووٹروں کی تصدیق شروع



اسلام آباد: وزارت دفاع کی بروقت مداخلت سے کراچی میں ووٹروں کی گھر گھر تصدیق کے عمل میں ممکنہ تاخیر کا خطرہ ٹل گیا ہے۔
منصوبہ کے مطابق، کراچی میں فوج کے زیر نگرانی مہم کا آغاز جمعرات سے شروع ہونے والا ہے۔
باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ نادرا نے ووٹر فہرستوں کی دوبارہ پرنٹنگ کا عمل مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل کر لیا تھا۔
تاہم نادرا ان فہرستوں کو کراچی پہنچانے سے قاصر تھی کیونکہ کوریئر کمپنی کے جہاز کو دھند کی وجہ سے راولپنڈی یا اسلام آباد میں اُترے سے منع کر دیا گیا تھا۔
اس موقع پر نادرا کے چیئرمین طارق ملک نے سیکریٹری دفاع (ر) آصف یاسین ملک سے منگل کو رابطہ کیا تاکہ وہ ان فہرستوں کی ترسیل میں مدد کر سکیں۔
جس کے بعد یاسین ملک کی بروقت مداخلت سے گھنٹوں میں ہی فہرستوں کی ترسیل کو ممکن بنا لیا گیا۔
نادرا کے سربراہ نے الیکشن کمیشن پاکستان کو فہرستوں کی ترسیل کے دوسرے ممکنہ راستہ ڈھونڈنے کی تجویز دیتے ہوئے ان کی حفاظتی پہرے میں روڈ کے ذریعے ترسیل کا بھی مشورہ دیا تھا۔
انہوں نے انتخابی فہرستوں کی مقررہ وقت سے پہلے ہی دوبارہ پرنٹنگ کی تصدیق کرتے ہوئے ادارے کی کاکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ۔
ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فہرستوں میں کراچی کے 60 لاکھ 92 ہزار ووٹروں کی تفصیلات موجود ہیں، ان میں 59 ہزار ایک سو گیارہ نام ایسے بھی شامل ہیں جنہیں گزشتہ سال ستمبر اور دسمبر کے درمیان سی این آئی سی جاری ہوئے۔
الیکشن کمیشن ان ناموں کی تصدیق کے بعد انہیں فہرستوں کا حصہ بنا دے گا۔
الیکشن کمیشن کے سیکریٹری نے بتایا کہ دوبارہ پرنٹ ہونے والی فہرستیں کراچی پہنچ چکی ہیں  اور ان کی گھر گھر تصدیق کا عمل کل بروز جمعرات شروع ہو جائے گا۔
ادھر، وزارت دفاع کے ایک عہدے دار نے ڈان کو بتایا کہ اس مہم کے دوران فوج اور اس کے زیر انتظام دوسری سیکورٹی فورسز صرف اور صرف الیکشن کمیشن کے نمائندوں کو کام کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے تحت فہرستوں کی تصدیق کا عمل مکمل طور پر الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہو گی جبکہ فوج، رینجرز ، فرنٹیئر کور اور پولیس کے اہلکار بدھ سے اس مہم کے اختتام تک شہر کے پانچوں اضلاع میں تعینات رہیں گے۔
خیال رہے کہ کراچی میں ووٹروں کی دوبارہ تصدیق کا حکم سپریم کورٹ نے ان شکایات کے بعد دیا تھا جن میں کہا گیا کہ شہر میں کئی سالوں سے رہنے والے تیس لاکھ سے زائد ووٹروں کے نام ان کی مرضی کے بغیر ان کے مستقل پتوں پر ڈال دیے گئے۔

Posted by Unknown on 00:52. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for کراچی: کل سے ووٹروں کی تصدیق شروع

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive