سی آئی ڈی حکام ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کوئٹہ: انسداد دہشت گردی کورٹ کے جج محمد اسماعیل نے پیر کو ایک اغوا کے کیس میں ایک ہفتے کے لئے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے تین پولیس افسران اور پولیس کی حراست میں ایک شخص کو ریمانڈ پردے دیا۔
ایس پی طارق منظور، ڈی ایس پی قطب خان، ڈی ایس پی بلال احمد اور حسین لانگو کو سخت حفاظتی انتظامات کے دوران عدالت میں پیش کیا گیا. یہ لوگ اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث رہے ہیں۔
ایس پی منظور نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کا شعبہ جو سپریم کورٹ کے حکم پر 100 لاپتہ افراد کے مقدمات کی تحقیقات کر رہا ہے، اس کے خلاف ایک سازش تھی۔
انہوں نے دعوی کیا کہ.”ہم نے یہ کیس 18 لاپتہ افراد کے مقدمات کے سلسلے میں چار انٹیلیجنس حکام کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لئے چلایا تھا”۔
انہوں نے کہا کہ 28 جنوری کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرنے کے لئے ان مقدمات کی چارج شیٹ کا کام مکمل کر لیا گیا “لیکن ایک سازش کے ذریعے، ہمیں ایک جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا۔
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ایف سی کے اہلکار، جنہوں نے ہفتے کی رات سی آئی ڈی کے دفتر پر چھاپہ مارا متعلقہ ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ‘ہم غازی آباد میں ایف سی کیمپ میں غیر قانونی طور پر تین دن رہے جس کے لئے ہم ایف آئی آر درج کرنا چاہتے تھے لیکن یہ نہیں کیا جا سکا، ہم عدالت میں تمام الزامات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں کیوں کہ ہم کسی بھی جرم میں ملوث نہیں ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ عبدالقدوس جسے اغوا کے طور پر پیش کیا گیا، وہ اصل میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے اور مختلف پولیس اسٹیشنز میں اس کے خلاف مقدمات درج ہیں۔
