ویڈیوز

More on This Link

Popular News

نگران حکومت کیلیے فوج سے مشاورت غیر آئینی ہے، رضا ربانی


اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی نے نگران حکومت کے لیے فوج سے مشاورت کو غیر آئینی اقدام قرار دے دیا۔
انکے مطابق، الیکشن کمیشن کو تحلیل کرنے کا مطالبہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق، اسلام آباد میں پیر کے روزسینٹ اجلاس کے دوران رضا ربانی  نے کہا کہ ملکی آئین میں اختیارات کی تقسیم کا واضح تعین کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر عملدرآمد  کیلیے ایک ماہ کا وقت  دینے کیلیے قانون میں ترمیم کرنا ہوگی۔
سینیٹررضا ربانی نے کہا کہ قادری کے دھرنے کے ذریعے پارلیمان کے سامنے جمہوریت پر شب خون مارنے کی ناکام سازش کی گئی تھی۔
انکا کہنا تھا کہ طاہر القادری کے مطالبات غیر آئینی اور غیر قانونی تھے۔
اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ف نے بلوچستان میں گورنر راج نافذ کرنے پر بطور احتجاج ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
دوسری جانب وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو کل کے اجلاس میں طلب کر لیا گیا جہاں ان سے امریکہ کی جانب سے سی آئی اے کو پاکستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کے فیصلے پر ان کا موقف دریافت کیا جائے گا۔
سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے اور معاملے کو فوراً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائے۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرحوم رہنما بشیر احمد بلور کا نام عالمی امن ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے اور قاضی حسین احمد کی وفات پر تعزیتی قرارداد بھی ایوان نے منظور کر لی۔
ادھر سینٹ میں اقلیتی ارکان نے وزیر داخلہ کی جانب سے طاہر القادری کی پوپ سے مشابہت کے بیان پر  ایوان سے واک آوٹ کیا۔
اقلیتی سینیٹر کامران مائیکل نے مطالبہ کیا ہے کہ رحمان ملک کے بیان سے عیسائیوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں اور وہ فوراً معافی مانگیں۔

Posted by Unknown on 00:09. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for نگران حکومت کیلیے فوج سے مشاورت غیر آئینی ہے، رضا ربانی

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive