اسپینش فٹبال کپ: ریال میڈرڈ سیمی فائنل میں
میڈرڈ: اسپینش فٹبال کپ میں ریال میڈرڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، ریال میڈرڈ نے کوارٹر فائنل میں ویلنسیا کو 2-0 گول سے شکست دی۔
ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے ویلنسیا کے خلاف انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 2-0 سے کامیابی سمیٹی۔
کھیل کے پہلے ہاف میں ریال میڈرڈ کو ویلنسیا کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں اینڈرز نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔
اس طرح ریال میڈرڈ نے ویلنسیا کے خلاف 2-0 گول سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
فاتح ٹیم کی طرف سے کریم بینزیما اور اینڈرز گورڈاڈو نے گول اسکور کیے۔
