ویڈیوز

More on This Link

Popular News

جوکووچ اور شیراپووا کی سیمی فائنل میں رسائی


میلبورن: آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں ورلڈ نمبر ایک نوواک جوکووچ، ورلڈ نمبر فور ڈیوڈ فیرر جبکہ خواتین میں ماریا شیراپووا اور لینا نے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے منگل کو کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ورلڈ نمبر ایک نوواک جوکووچ نے ٹومس برڈک کو چار سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔
سربین اسٹار نے اپنے حریف کو 6-1، 4-6، 6-1 اور 6-4 سے شکست دی، دوسرے سیٹ کے علاوہ جوکووچ نے پورے میچ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپی دھاک قائم رکھی اور لگاتار تیسری بار ٹائٹل کے حصول کی جانب اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔
ماریا شیرپووا کا فتھ کے بعد پرجوش انداز۔ فوٹو اے ایف پی۔۔۔
اسپین کے نامور ٹینس اسٹار اور فورتھ سیڈ ڈیوڈ فیرر نے دو سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے اپنے نکولس ایمبارگو کو شکست سے دوچار کر دیا۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ 3 گھنٹے اور 44 منٹ تک جاری رہا جس میں فیرر کی فتح کا اسکور 4-6، 4-6، 7-5، 7-6 اور 6-2 رہا۔
فیرر کا سیمی فائنل میں جوکووچ سے سامنا ہو گا۔
خواتین کے مقابلوں مین ماریاشیراپووا نے اپنی شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔
شیراپووا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن اکاترینا ماکاروا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے شکست دی۔
ایک اور میچ میں چین کی سکستھ سیڈ لینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈ کی فورتھ سیڈ آگنیسکا راڈوانسکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

Posted by Unknown on 02:49. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for جوکووچ اور شیراپووا کی سیمی فائنل میں رسائی

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive