ویڈیوز

More on This Link

Popular News

ہندوستان کیلیے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا چیلنج ہو گا، اجمل


کراچی: پاکستان کے ورلڈ کلاس آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہندوستان کو اس کی سرزمین پر ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست دینے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کرنے کے بعد ہندوستان کا پاکستان کو اسی کی سرزمین پر زیر کرنا آسان نہیں ہو گا۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پانچ سال کے وقفے بعد دوطرفہ سیریز کھیلی گئی تھی، دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات 2008 کے ممبئی حملوں کے بعد تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔
اجمل جنہوں نے دہلی میں کھیلے جانے والے آخری ایک روزہ میچ میں اپنے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں، نے کہا کہ ہندوستان کا پاکستانی سرزمین پر جیتنا ایک بہت بڑا چیلنج ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا کیخلاف سیریز ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج تھا، ہمیں یقین تھا کہ اگر ہم روایتی حریف کو ان کی سرزمین پر شکست دیتے ہیں تو ان کیلیے پاکستان آ کر جیتنا ایک چیلنج ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا تھا کہ وہ رواں سال ہندوستان کے دورہ پاکستان کیلیے انتہائی پرامید ہیں، انہوں نے ہندوستان کی جانب پاکستان آنے سے انکار کی خبروں کی تردید کی۔
یاد رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور پاکستان نے اپنی تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی ہیں۔
ذکا اشرف نے کہا کہ ہندوستان سے کرکٹ ڈپلومیسی جاری ہے، وہ وقت دور نہیں جب ہندوستانی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور میں اس کیلیے انتہائی پرامید ہوں۔
اجمل نے آخری ایک روزہ میچ میں شاندار باؤلنگ کے باوجود مین آف دی میچ کا ایوارڈ نہ دیے جانے کے سوال پر کہا کہ میں اس پر ہرگز اپ سیٹ نہیں ہوں اور اس بات پر خوش ہوں کہ میری ٹیم نے ہندوستان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں ان چیزوں کا عادی ہوں، آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ مجھے آج تک آئی سی سی ایوارڈ نہیں ملا۔ میرے لیے سب سے برا اعزاز اہنی ٹیم کو ہندوستان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنا تھا۔
اجمل نے پاکستانی ٹیم کی جیت کا کریڈٹ اتحاد اور سخت محنت کو دیتے ہوئے کہا کہ اس کارکردگی سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہماری ٹیم کی جیت کا آسان سا فارمولا ہے اور وہ یہ کہ ہم نے پوری سیریز مثبت انداز میں کرکٹ کھیلی، ہم ایک روزہ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کے خواہشمند تھے تاہم بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا۔

Posted by Unknown on 20:47. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for ہندوستان کیلیے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا چیلنج ہو گا، اجمل

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive