رینٹل پاور تحقیقات کامران فیصل کیس سے مشروط
اسلام آباد: چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ کامران فيصل کيس کی انکوائری مکمل ہونےتک رينٹل پاورکيس موخررہے گا اور اگر تحقیقات تسلی بخش نہ ہوئیں تو نیب خود اس کیس کی تحیققات کرے گا۔
پیر کی شب جاری ہونے والے ایک بیان کیمطابق فصیح بخاری کی جانب سے نیب کے افسر کامران فیصل کیس کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کامران فيصل کيس کي انکوائری مکمل ہونےتک رينٹل پاورکيس موخررہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات تسلی بخش نہ ہوئیں تو نیب خود اس کیس کی تحقتقات کرے گا۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں نیب افسران کو اسلحہ استعمال کرنے کی تربیت بھی دی جائے گی۔
اس سے پہلے پشاور کوئٹہ اور لاہور میں نیب افسران نے قلم چھوڑ احتجاج کیا جبکہ راول پنڈی میں نیب افسران نے چیئرمین نیب سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر فصیح بخاری کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقاتی ٹیم میں نیب کا افسر بھی شامل کیا جائے گا۔
