آئندہ انتخابات تک سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات تک سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کوہدایات بھی جاری کردیں ہیں۔
تاہم وفاقی صوبائی پبلک سروس کمیشنز کی بھرتیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن نے ترقیاتی فنڈز کے صوابدیدی استعمال پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ جس کے تحت کسی منصوبے کیلیے پہلے سے مختص کردہ رقم کو دوسرے منصوبے کیلے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے حلقے میں فنڈز کے بے دریغ استعمال سے متعلق شکایات کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو تحلیل کرنے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ الیکشن کمیشن کومتنازع بنانےکی کوشش کی جا رہی ہے۔
