ویڈیوز

More on This Link

Popular News

نئی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست منظور


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے حکم کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی نظرثانی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔
ڈان نیوز کے مطا بق، بدھ کو درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کیے جانے کے بعد عدالت نے اسے سماعت کے لیے منظور کرلیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر نسیم نے بتایا کہ انہیں عدالت کے مرکزی فیصلے پر اعتراض نہیں تاہم بعد میں عملدرآمد بینچ کے فیصلے پر وہ معترض ہیں۔
سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیاں مردم شماری کےبعد ہی ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے  کہا کہ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے بھی مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں کی بات کی ہے۔

Posted by Unknown on 23:40. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for نئی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست منظور

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive