ویڈیوز

More on This Link

Popular News

حکومت لانگ مارچ کی حمایت نہیں کررہی، رحمان ملک



کراچی: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت لانگ مارچ کی حمایت نہیں کر رہی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
منگل کو یہاں کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم ڈاکٹر طاہر القادری سے جاننا چاہتی ہے کہ لانگ مارچ کے اخراجات کون برداشت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں سیکیورٹی خدشات ہیں، طاہر القادری کو حالات کو مدنظر رکھنا چاہئے کیونکہ لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لئے 25 کروڑ روپے درکار ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران ڈرائیور حضرات گاڑیوں کے کاغذات ہمراہ لائیں، ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے پاس بس میں سوار لوگوں کے کوائف ہونے چاہئیں، کسی بھی حادثے کی صورت میں بس کا مالک ذمے دار ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو بھی اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ شاہ زیب قتل کیس میں سپریم کورٹ نے نوٹس لیا ہے اور میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کے بارے میں تحقیقات جاری ہے۔

Posted by Unknown on 23:43. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for حکومت لانگ مارچ کی حمایت نہیں کررہی، رحمان ملک

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive