ویڈیوز

More on This Link

Popular News

‘یوٹیوب کے لیے فلٹریشن طریقہ کار کا انتظار’


لاہور: وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے منگل کے روز کہا کہ حکومت فلٹریشن طریقہ کار کے مکمل ہونے پر یوٹیوب کو کھول دے گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 29 دسمبر کو انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اور موبائل فون فرموں کو یوٹیوب کو کھولنے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن ‘انوسنس آف مسملز’، وہ فلم جس پر توہین رسالت کے حوالے سے تنازعہ شروع ہوا تھا، یو ٹیوب پر اس وڈیو کی موجودگی کی وجہ سے پابندی دوبارہ عائد کردی گئی تھی۔
وزیر اعظم نے منگل کے روز گورنر ہاؤس میں سفمہ مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب پر پابندی لگانے کی وجہ اس موجود توہین آمیز مواد ہے اور یہ کہ فلٹریشن طریقہ کار کے مکمل ہونے پر یوٹیوب کو کھول دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کے لوگوں کے لئے ویزے کی پابندی نہیں ہے کیونکہ وہ لوگوں کو قریب  کرنے میں مدد کرتے ہیں اور جانتے کہ لوگوں میں کس طرح سے رابطہ قائم کریں۔

Posted by Unknown on 23:37. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for ‘یوٹیوب کے لیے فلٹریشن طریقہ کار کا انتظار’

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive