ویڈیوز

More on This Link

Popular News

خواتین کے عالمی دن



اسلام آباد (لوک سانجھ رپورٹ) وائس چانسلر پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا ہے کہ بارانی علاقے کی تعلیمی زرعی تعمیر و ترقی کیلئے یونیورسٹی اپنا کردار اور دائرہ کار وسیع تر کر دے گی۔
چھوٹے کسانوں کے مسائل کے حل بارانی زرعی ترقی میں رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کسان دوست زرعی انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔ 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوک سانجھ فاﺅنڈیشن کی طرف سے لوک ورثہ اسلام آباد میں منعقد سالانہ خواتین کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس خواتین کا کانفرنس کا انعقاد عالمی یوم خواتین کے حوالے سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مہمانا ن اعزاز پی ٹی آئی کی معروف سلیم ¾ سن پاور جرمنی کے ایم ڈی انجینئر شمشاد شامل تھے۔ لوک سانجھ فاﺅنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرزانہ شاہد نے خطبا استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نامیاتی زراعت کے فروغ خوراک کی خود مختاری اور بارانی ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ہیں۔ کسانوں کے مسائل کے حل اور چھوٹے کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے لوک سانجھ کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ جبکہ ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر خان نے اظہار تشکر کیا۔ فرح جبین نے کسان خواتین کے کردار و کارکاردگی پر روشنی ڈالی ۔ 
اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے شعبہ ہارٹیکلچرل کے ڈاکٹر ندیم عباسی بھی موجود تھے۔ کسان کانفرنس میں ضلع فتح جنگ ¾ ضلع چکوال اور ضلع راولپنڈی اسلام آباد کی سینکڑوں کسان خواتین نے شرکت کی۔ 





Posted by Unknown on 03:40. Filed under , , , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for خواتین کے عالمی دن

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive