ویڈیوز

More on This Link

Popular News

منظر امام کے قاتل کل تک گرفتارکرنے کی مہلت


اسلام آباد: سپریم کورٹ میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت جاری ہے۔  چیف جسٹس افتخار چوہدری نے سندھ پولیس کو ایم کیو ایم کے ایم پی اے منظر امام کے قاتلوں کو گرفتاری کے لیے کل تک کی مہلت دے دی ہے۔
سماعت کےدوران چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ کی تمام پولیس سیاست زدہ ہے اسی لیے کراچی بدامنی فیصلے کیس کے ایک فیصلے میں پولیس کو سیاست سے پاک رکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔

سماعت کےدوران ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی منظرامام کے قاتلوں کے گرفتاری کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ کمیٹیوں پر یقین نہیں رکھتے۔
جسٹس گلزاراحمد نے بھی ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہےکہ کام نہ کرنا ہو تو کمیٹیاں بنادی جاتی ہیں۔
ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو مزید بتایا ہے کہ کراچی میں پانچ ہزار طالبان کے داخلے کی فہرست دی گئی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ طالبان کوئی ایسی چیز نہیں کہ کنٹرول نہ کیے جاسکیں۔

Posted by Unknown on 00:08. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for منظر امام کے قاتل کل تک گرفتارکرنے کی مہلت

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive