ویڈیوز

More on This Link

Popular News

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 253 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی: کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 253.28 پوائنٹس کے اضافہ سے 16894.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔
منگل کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 253.28 پوائنٹس کے اضافہ سے 16894.09 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 208.26 پوائنٹس کے اضافہ سے 13788.61 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 150.96 پوائنٹس کی تیزی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 447.81 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 177.18 پوائنٹس کی تیزی سے 10043.53 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 236.27 پوائنٹس کی تیزی سے 15467.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 238 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 85 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 95 روپے کے اضافہ سے 4600 روپے پر بند ہوئی، اسی طرح باٹا پاکستان کے حصص کے سودے بھی 35 روپے کی تیزی سے 1285 روپے پر بند ہوئے۔
سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔
یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 200 روپے کی مندی سے 3800 روپے اور آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے شیئر کی قیمت بھی 50 روپے کی کمی سے 950 روپے رہ گئی۔
سب سے زیادہ کاروبار فوجی سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 42 لاکھ 43 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 7.30 روپے سے شروع ہو کر 7.39 روپے پر بند ہوئی۔
مجموعی طور پر 18 کروڑ 41 لاکھ 30 ہزار 140 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 29 کروڑ 41 لاکھ 18 ہزار 900 روپے رہا۔
مارکیٹ کیپیٹل 41 کھرب 55 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ 70 ہزار 821 روپے سے بڑھ کر 42 کھرب 9 ارب 8 کروڑ 83 لاکھ 87 ہزار 210 روپے ہو گیا۔
فیوچر ٹریڈنگ میں 120 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 5 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 2 کروڑ 80 لاکھ 32 ہزار 220 حصص کا کاروبار ہوا۔

Posted by Unknown on 03:37. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for کے ایس ای 100 انڈیکس میں 253 پوائنٹس کا اضافہ

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive