ویڈیوز

More on This Link

Popular News

امریکی ڈالر اور یورو کی قدر میں اضافہ


کراچی :  پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قدروں میں تیزی کا رجحان رہا تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر مستحکم رہی۔
  اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ کاروباری روز ہفتہ کے مقابلے میں منگل کو امریکی ڈالر اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 20 پیسے اور 40 پیسے کا اضافہ ہوگیا تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز ہفتہ کی قیمت خرید 98.80 روپے سے بڑھ کر 99 روپے اور قیمت فروخت 99 روپے سے بڑھ کر 99.20 روپے ہوگئی۔
اسکے علاوہ یورو کی قیمت خرید بھی 131.10 روپے سے بڑھ کر 131.50 روپے اور قیمت فروخت 132.10 روپے سے بڑھ کر 132.50 روپے پر بند ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاؤنڈ گذشتہ کاروباری روز ہفتہ کی قیمت خرید 158.50 روپے اور قیمت فروخت 159.50 روپے پر برقرار رہی۔

Posted by Unknown on 03:39. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for امریکی ڈالر اور یورو کی قدر میں اضافہ

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive