ویڈیوز

More on This Link

Popular News

سی این جی سٹیشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع


اسلام آباد: وزارتِ پیٹرولیم نے ایک سمری اقتصادی رابطہ کونسل کو ارسال کی ہے جس کے تحت پندرہ سال مکمل کرنے والے سی این جی اسٹیشن کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کو موصول اقتصادی رابطہ کمیٹی کیلئے تیار کردہ سمری کے مطابق وزارت پٹرولیم نے پندرہ سال پورے کرنے والے سی این جی سٹیشنز بند کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم چاہتے ہیں کہ پندرہ سال پورے کرنیوالے والے سٹیشنز بند کردئیےجائیں اور اوگرا انکے لائسنس میں پانچ سال کی توسیع نہ کرے ۔
اوگرا سی این جی رولز سات کے مطابق پندرہ سال پورے کرنے پر سی این جی سٹیشنز کے لائسنس میں پانچ سال کی مزید توسیع ہوتی ہے۔
وزارت پٹرولیم نے سمری میں موقف اختیار ہے کہ گیس انتہائی قیمتی ہے لہذا پندرہ سال پورے کرنے والے  سی این جی سٹیشیزکو مزید گیس فراہم نہیں ہونی چاہئے۔ سی این جی سٹیشنز کو ایل پی جی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔
اس سمری کی روشنی میں سات مارچ کو اقتصادی رابطہ کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
دوسری جانب وزارتِ پیٹرولیم نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیمڈ ڈیوٹی سات فیصد سے بڑھا کر نو فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح صارفین پر مجموعی طور پر سات ارب روپے ماہانہ کا اضافی بوجھ ہوگا۔
ڈان نیوز کو موصول سمری کے مطابق ڈیمڈ ڈیوٹی میں اضافے سے ریفائنریاں جدید پلانٹ لگا کر عالمی معیار کے مطابق یوروٹو گریڈ ہائی سپیڈ ڈیزل تیار کریں گی جس میں سلفر کی مقداراعشاریہ صفر پانچ فیصد ہوجائے گی۔ اس  مقدار کو ایک فیصد سے کم کر کے اعشاریہ صفر پانچ پر لانے سے ماحول دوست ڈیزل تیار ہوگا۔
موجود قیمت کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے بارہ پیسے فی لیٹر مہنگا ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی ماہانہ کھپت ساڑھے چھ ارب لیٹرہے۔ وزارت نے اس کی سمری اقتصادی رابطہ کونسل کو ارسال کردی ہے۔

Posted by Unknown on 21:47. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for سی این جی سٹیشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive