ویڈیوز

More on This Link

Popular News

میچ فکسنگ الزامات: فٹبال کوچ کیخلاف تحقیقات


سیئول: جنوبی کوریا کے پراسیکوٹرز نے کہا ہے کہ وہ ایک مبینہ میچ فکسنگ پر فٹبال کے ایک پیشہ ور کوچ کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں، ان کے خلاف یہ تحقیقات ملکی فٹبال اور والی بال لیگز میں اسی قسم کے اسکینڈلوں کے بعد سے کی جارہی ہے۔
سیئول کے قریب یوئیجیسو لونگبو میں پراسیکیوٹرز کے دفتر کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ تحقیقات جاری ہے تاہم انہوں نے مزید وضاحت کرنے سے انکار کردیا۔
اسکوچ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دو سال قبل ایک جواری سے مبینہ طور پر قریباً تیس ملین وون(27,500ڈالر) وصول کئے اور اہم کھلاڑیوں کو متبادل بنا کر کھیل میں دھاندلی کی، اس کی اطلاع ینہاپ خبررساں ایجنسی اور میڈیا کے دوسرے ذرائع نے دی۔
اطلاعات میں پراسیکیوٹرز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قمارباز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جنوبی کوریا میں پیشہ ورانہ سپورٹس حالیہ برسوں میں اسکینڈلوں کی زد میں ہیں جن میں فٹبال، والی بال، باسکٹ بال، موٹر بوٹ ریسنگ بھی شامل ہیں۔
سال 2011ء میں پراسیکیوٹرز نے ستاون افراد پر الزامات عائد کیے گئے ہیں ان میں سے چھیالیس موجودہ اور سابق کھلاڑی، مجرمانہ گروہوں کے گیارہ ارکان اور ایک مکیرز شامل ہیں، ان پر پروفیشنل فٹبال کی لیگ کے پندرہ میچوں کے نتائج فیکس کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
ان اسکینڈلوں کی وجہ سے دو کھلاڑیوں اور ایک سابق کوچ نے خودکشی کر لی تھی اور عالمی گورننگ باڈی فیفا کو جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں پر پابندی عائد کرنی پڑی تھی۔
سال 2012ء میں کم از کم بیس افراد جن میں باسکٹ بال اور والی بال کے کھلاڑی شامل ہیں کو میچ فکسنگ پر قید کی سزائیں اور جیل بھیجنے کے ساتھ ساتھ جرمانے بھی کیے گئے تھے۔
اس ملک کے اپنے بھی سخت قوانین ہیں جن کی رو سے قمار بازی کی ممانعت ہے اور حکومت نے حال ہی میں غیر قانونی انٹرنیٹ پر جواء کھیلنے کے مقامات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

Posted by Unknown on 21:43. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for میچ فکسنگ الزامات: فٹبال کوچ کیخلاف تحقیقات

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive