ویڈیوز

More on This Link

Popular News

پاکستان دھماکہ میں مدد: امریکی شہری پر فرد جرم عائد


واشنگٹن: پاکستان میں پیدا ہونے والے ایک امریکی شہری پر 2009 لاہور میں دہشت گردی کے واقعے میں خود کش بمبار کی معاونت کرنے پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے جاری بیان میں کہا گیا کہ ریاض قادر خان کو ‘دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے کی سازش’ کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
ریاض کو امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ  میں منگل کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔
اڑتالیس سالہ خان پر الزام ہے کہ انہوں نے ستائیس مئی 2009 کو لاہور میں آئی ایس آئی ہیڈ کواٹر پر حملے میں ملوث تین خود کش بمباروں میں سے ایک کی مدد کی تھی۔
اس واقعہ میں تیس افراد ہلاک جبکہ تین سو زائد زخمی ہوئے تھے۔
استغاثہ کے مطابق خان نے مالدیپ سے آنے والے علی جلیل اور ان کے اہل خانہ کو ‘مشاورت اور مالی مدد’ فراہم کی تھی۔
علی جلیل کی حملے میں ہلاکت کے بعد بھی خان ان کے اہل خانہ کی مدد کرتے رہے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ خان نے جلیل کو دہشت گردی کے تربیتی مرکز میں ٹریننگ کے اخراجات دینے کے علاوہ پکڑے جانے کی صورت میں فرار ہونے کے طریقے بھی بتائے۔
استغاثہ کے مطابق، خان جانتے تھے کہ ان کی معاونت کسی کو قتل کرنے، تباہی پھیلانے یا پھر کسی کو اغواء کرنے میں استعمال ہو سکتی ہے۔

Posted by Unknown on 22:39. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for پاکستان دھماکہ میں مدد: امریکی شہری پر فرد جرم عائد

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive