ویڈیوز

More on This Link

Popular News

پاکستان، انڈیا ہاکی سیریز کے شیڈول کا اعلان


لاہور: پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تین اپریل سے دو مئی تک ہاکی کی باہمی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پیر کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری آصف باجوہ نے پریس کانفرنس میں شیڈول کا اعلان کیا۔
پہلے مرحلے میں پاکستان تین اپریل سے پڑوسی ملک کے دورہ میں رانچی، لکھنو، نئی دہلی، موہالی اور جالندھر میں پانچ میچ کھیلے گا۔
دوسری مرحلے میں انڈیا کی ہاکی ٹیم تئیس اپریل سے دو مئی تک پاکستان کا جوابی دورہ کرے گی۔
پی ایچ ایف کے مطابق، مہمان ٹیم لاہور میں دو، جبکہ کراچی ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں ایک ایک میچ کھیلے گی۔
اس موقع پر آصف باجوہ نے بتایا کہ شیڈول کی مزید تفصیلات میڈیا پارٹنر کے ساتھ مشاورت کے بعد جلد ہی ظاہر کی جائیں گی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان میں سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
پی ایچ ایف اور ہاکی انڈیا نے جنوری میں باہمی سیریز کھیلنے کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
یاد رہے کہ نومبر 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد دونوں پروسی ملکوں کے درمیان ہاکی تعلقات معطل ہو گئے تھے۔
تاہم ، اب باجوہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سیریز سے ہاکی تعلقات مضبوط ہو سکیں گے۔

Posted by Unknown on 21:42. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for پاکستان، انڈیا ہاکی سیریز کے شیڈول کا اعلان

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive