ویڈیوز

More on This Link

Popular News

سینچورین: پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار کامیابی


سینچورین: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پچانوے رنز سے شکست دے کر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کپتان محمد حفیظ کی دھواں دھار بیٹنگ کی وجہ سے قومی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچانوے رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حفیظ نے چھیاسی رنز بنائے تاہم مڈل آرڈر کی ناقص کارکردگی کے باعث دو سو رنز کا ہندسہ عبور نہ ہوسکا۔
اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کائل ایبٹ کے آخری اوور میں چودہ رنز بٹور کر اسکور کو دو سو کے قریب پہنچایا۔ وہ انیس رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
جنوبی افریقہ نے اپنی اننگ کا آغاز شاندار انداز میں کیا اور چار اووروں میں تقریباً پچاس رنز بنا ڈالے۔
تاہم اس موقع پر فاسٹ باؤلر عمر گل نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا نقشہ تبدیل کردیا۔
انہوں نے پانچ گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے میزبان ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔
اگلے ہی اوور میں محمد عرفان نے ‘ڈینجر مین’ اے بی ڈی ویلیئرز کو چھتیس رنز پر بولڈ کردیا۔
بعد ازاں محمد حفیظ کی تین وکٹوں نے میچ پوری طرح پاکستان کے حق میں ڈال دیا۔
جبکہ عمر گل نے آخری کھلاڑی کو آؤٹ کرکے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کے سب سے کم ترین اسکور پر آؤٹ کردیا۔
محمد حفیظ کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

Posted by Unknown on 21:41. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for سینچورین: پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار کامیابی

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery

Blog Archive